اتوار,  19 مئی 2024ء
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، ایس پی صدر۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر  نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،ایس پی صدر نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے، تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں، شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News