اتوار,  19 مئی 2024ء
اقبال نگر پاسکو سنٹر کے اردگرد کے رہائشی کسانوں کو باردانہ نہ مل سکا

حافظ آباد(شوکت علی وٹو)اقبال نگر پاسکو سنٹر اور مدینہ شوگر مل نذد بھون کلاں حافظ آباد پاسکو سنٹر میں کسانوں کو باردانہ نہ مل سکا کسانوں کا کہنا ہے بار بار چکر لگا کر تھک گئے ہیں صبح آتے ہیں شام تک انتظار کرتے ہیں لیکن باردانہ نہیں مل رہا کسانوں نے الزام عائد کیا ہے اقبال پاسکو سنٹر کے انچارج عمران مبینہ طور پر باردانہ آڑھیتوں کو دیا ہے جو کسانوں سے 3000 روپے من گندم لیکر 3900 روپے من اقبال پاسکو سنٹر کو دیا رہا ہے دوسری جانب جب باہر کھڑے ٹرکوں کے ڈرائیورز سے معلومات لی گی تو ڈرائیورز کا کہنا تھا.

نارنگ منڈی کا بتا رہا تھا کوئی سرگودھا کا بتا رہا تھا جبکہ مقامی آڑھیتوں کی گندم بھی آ رہی ہے دوسری جانب مدینہ شوگر مل نذد بھون کلاں حافظ آباد کے پاسکو خریداری سنٹر حماد باجوہ بھی دوسرے اضلاع کے آڑھیتوں بیوپاریوں سے گندم لے رہا ہے.

ٹرک ڈرائیور سے پوچھنے پر ایک ٹرک ڈرائیور نے قلعہ دیدار سنگھ کا بتایا وہ آڑھتی کی گندم لیکر آیا وہاں موجود کسانوں کا کہنا تھا ان کو باردانہ نہیں ملا ایف آئی اے ضلع حافظ آباد کے سنٹرز کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے.

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News