بدھ,  29 اپریل 2026ء
راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،منشیات سمگلر سمیت 11منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،منشیات سمگلر سمیت 11منشیات فروش گرفتار،گرفتار ملزمان سے ساڑھے 16کلو سے زائد چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم لال زمان سے 08کلوگرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم عمران سے 01کلو600گرام چرس،صادق آباد پولیس نے ملزم تبسم سے 01کلو400گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم عدنان سے 01کلو340گرام چرس،ویسٹریج پولیس نے ملزمہ حسینہ بیگم سے 01کلو270گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم بلال سے 01کلو105گرام چرس،ملزم ارشد سے 750گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم عتیق سے 700گرام چرس ،مورگاہ پولیس نے ملزم واجد سے 560گرام چرس، پتریاٹہ پولیس نے ملزم مہتاب سے 140گرام چرس، ملزم ولید سے 300گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں