اتوار,  19 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اکاش عرف کاشی کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے گزشتہ سال فائرنگ کر کے عاصم کو زخمی کر دیا تھا ،بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور جان سے مارنے کی دھمکیا ں دینے کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان اعظم خان اور علوان کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرمان رواں سال سے بنی پولیس کو مطلوب تھے۔
نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم لعل گل کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے نصیر آباد پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News