هفته,  27 جولائی 2024ء
سعودی عرب نے ہر محاذ پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان  بن عبد العزیز آل سعود نے ملاقات کی،ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ امور پر تفصیلی بات چیت، ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی اور خطے کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم نے پاکستان کے سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان پاکستان ملنے پر سعودی وزیر دفاع کو مبارکباد بھی دی۔

 دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت  کی گئی۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی، دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب،نوٹیفیکیشن جاری

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ، سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہاکہ ہم آپ کے بڑے بھائی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو کہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔

جبکہ اس موقع پر سعودی وزیر دفاع کی وزیر اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیااورکہاکہ یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے کا پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ آج کی پریڈ میں انہیں پاکستان کی افواج کی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ دورہء سعودی عرب سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News