ریاض ( وقار نسیم وامق) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے گلگت بلتستان کے نامزد وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
احسن عباسی نے امجد حسین ایڈووکیٹ کو بطور وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں گلگت بلتستان ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے نئے دور میں داخل ہوگا۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی ریاض، سعودی عرب کی جانب سے امجد حسین ایڈووکیٹ کو ریاض کے دورے کی باضابطہ دعوت بھی دی۔
پیپلز پارٹی نےگلگت بلتستان میں امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلیٰ کیلئے نامزدکردیا
امجد حسین ایڈووکیٹ نے احسن عباسی اور پاکستان پیپلز پارٹی ریاض، سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد اور نیک خواہشات پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے ریاض کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے مستقبل قریب میں سعودی عرب آنے کی امید بھی ظاہر کی۔
گفتگو کے دوران گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی ریاض کے نائب صدر صداقت حسین بھرگوش کی خدمات اور کردار کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔











