مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کے پوش علاقے چورلٹن میں واقع Mubarak Lawn and Cafe کے دورے کے موقع پر پریس کلب آف پاکستان یوکے (رجسٹرڈ) کے صدر Mahmood Asghar Chaudhry، سابق صدر و چیف ایڈوائزر Arif Pandher اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل Nadeem Tahir نے ریسٹورنٹ کے اونر سید رضوان ہاشمی کو مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر صدر محمود اصغر چوہدری نے کہا کہ چورلٹن جیسے اہم اور پوش علاقے میں مبروک لان اینڈ کیفے کا قیام پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند اضافہ ہے۔ ان کے مطابق یہ مقام نہ صرف فیملیز کے لیے پرکشش ماحول فراہم کرتا ہے بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی ایک معیاری اور پرسکون تفریحی جگہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔
برطانیہ میں کم عمر مجرموں کو قید سے استثنیٰ، فیصلے پر شدید عوامی اور سیاسی ردعمل
سابق صدر و چیف ایڈوائزر عارف پندھیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مبروک لان اینڈ کیفے اپنی اعلیٰ سروس، معیاری کھانوں اور بہترین ماحول کی بدولت جلد ہی کمیونٹی میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا۔
اس موقع پر اونر سید رضوان ہاشمی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ مبروک لان اینڈ کیفے کو مانچسٹر میں ایک فیملی فرینڈلی اور معیاری تفریحی مقام کے طور پر مزید ترقی دی جائے، جہاں پاکستانی اور ایشیائی کمیونٹی اپنی تقریبات، ملاقاتوں اور سماجی سرگرمیوں کے لیے ایک بہتر ماحول حاصل کر سکے۔











