عیدالاضحیٰ پر نادرا دفاتر کتنے دن بند رہیں گے؟

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک اور بیرون ملک اپنے دفاتر میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم شہریوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے، جو کئی مراکز پر ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے خدمت فراہم کرتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے اکثر ممالک 27 فروری کو عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تین چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد نادرا کی جانب سے بھی عید تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نادرا نے شہریوں کو خبردار کردیا

نادرا اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے تحت ملک بھر میں نادرا کے تمام دفاتر 26 سے 28 مئی منگل تا جمعرات بند رہیں گے۔

24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 25 اور 26 مئی کی درمیانی شب رات 12 بجے سے 29 مئی کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔

تاہم خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے تحت کے پی میں نادرا کے دفاتر 29 مئی تک بند رہیں گے۔

مزید خبریں