اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے علاقے آئی 12 مویشی منڈی سے ایک شہری کی نئی ہنڈا 125 موٹرسائیکل چوری ہو گئی، تاہم متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ شمس کالونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔
متاثرہ شہری عمران کے مطابق وہ موٹرسائیکل چوری ہونے کے بعد رپورٹ درج کروانے کے لیے تھانے پہنچا لیکن وہاں موجود عملے نے نہ صرف اس کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کی بلکہ اسے کئی دن بعد آنے کا کہا۔ شہری کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں ایک تفتیشی افسر کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ “میں کسی کے باپ کا ملازم نہیں ہوں، 3، 4 دن بعد آنا۔”
کراچی میں 18 لڑکیوں سے عصمت دری کرنے والا سیریل ریپسٹ گرفتار
شہری نے مزید الزام لگایا کہ اے ایس آئی اصغر نے طنزیہ انداز میں کہا، “تمہاری بائیک کے لیے اپنے باقی کام چھوڑ دوں؟”
متاثرہ شہری عمران کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل اس کے بھائی کی ڈیوٹی اور عید کی تیاریوں کا واحد ذریعہ تھی۔ اس نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر فوری طور پر مقدمہ درج نہ کیا گیا تو چوری شدہ موٹرسائیکل کسی بڑی واردات میں استعمال ہو سکتی ہے۔











