لندن(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ میں ہونے والی سالانہ “چیز رولنگ” ریس ایک بار پھر سنسنی خیز مناظر کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، جہاں دنیا بھر سے آئے شرکاء نے ایک تیز ڈھلوان پہاڑی پر لڑھکتے پنیر کے پہیے کے پیچھے دوڑ لگا دی۔ یہ منفرد ایونٹ مئی کے مہینے کے ریکارڈ گرم ترین دن میں منعقد کیا گیا۔
مقابلے کے دوران شرکاء تقریباً 3 کلوگرام وزنی پنیر کے پہیے کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم تیز رفتار اور خطرناک ڈھلوان کے باعث اکثر افراد لڑھکتے اور گرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے باوجود ہزاروں افراد ہر سال اس غیر معمولی روایت کو دیکھنے کیلئے جمع ہوتے ہیں۔
برطانیہ میں کم عمر مجرموں کو قید سے استثنیٰ، فیصلے پر شدید عوامی اور سیاسی ردعمل
اس سال جرمنی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ٹام کوپکے نے مسلسل تیسری بار پہلی ریس جیت لی۔ انہوں نے مقامی ریکارڈ ہولڈر کرس اینڈرسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔ دلچسپ بات یہ رہی کہ کرس اینڈرسن کے بیٹے نے بچوں کی ریس جیت کر خاندان کیلئے خوشی کا سامان پیدا کر دیا۔
یہ تاریخی روایت ہر سال انگلینڈ کے علاقے گلوسٹرشائر میں منعقد کی جاتی ہے اور اسے دنیا کے خطرناک ترین مگر دلچسپ مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔











