جدہ (خالد نواز چیمہ)مسلم لیگ ضیاء کے صدر اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کو ملکی اور عوامی ایشوز کو حل طلب بنانے کے لئے بہتر پالیسیوں پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک ترقی کرے اور عوام کو ریلیف حاصل ہو۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی صحافیوں سمیت دیگر اہم شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے مضبوط بنایا جاسکتا ہے اسکے لئے ضروری ہے کہ سرمایہ کاروں کے لئے آسان پالیسی واضع کی جائے اور ان کے سرمائے کو تحفظ دیا جائے بھارت کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے دنیا پاکستان پر زور ڈال رہی ہے ہم بھی امن چاہتے ہیں تاکہ دو طرفہ تجارت کو فروغ مل سکے تاہم اسکے ساتھ ساتھ مسلہ کشمیر کا حل بھی ضروری ہے ۔
مزیدپڑھیں:شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کیلئے فنڈریزنگ، مانچسٹر میں میوزیکل پروگرام منعقد
اعجاز الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ دھمکی آمیز رویہ اپنا رہا ہے جو کسی صورت مناسب نہیں موجودہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بہتر خارجہ پالیسی کے ذریعے آگے بڑھے افغانستان میں پاکستان کو نقصان پہنچانے والے دہشت گرد موجود ہیں تاہم ہماری عسکری فورسز انکا بھرپور مقابلہ کرکے سرحدوں کو محفوظ بنا رہی ہیں۔