تبوک(روشن پاکستان نیوز) فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 میں دورانِ پرواز اچانک ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے بعد طیارے کو اپنی منزل کے بجائے سعودی عرب کے شہر تبوک میں اتار لیا گیا۔
واقعے کے دوران ایسی اطلاعات سامنے آئیں جن سے طیارے میں ممکنہ ہائی جیکنگ یا سیکیورٹی خطرے کا خدشہ پیدا ہوا، جس کے بعد صورتحال نے ایک سنجیدہ رخ اختیار کرلیا۔
تاہم فلائی دبئی نے اپنے باضابطہ بیان میں واضح کیا ہے کہ پرواز تبوک میں بحفاظت لینڈ کر گئی ہے اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ اور خیریت سے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما محمد ریاض راٹھور لاہور میں انتقال کر گئے
ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق، کمپنی کی ٹیمیں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہیں، جبکہ مزید معلومات صرف تصدیق کے بعد جاری کی جائیں گی۔
ہائی جیکنگ کے خدشے سے متعلق ابتدائی اطلاعات نے تشویش ضرور بڑھا دی، تاہم اس مرحلے پر ہائی جیکنگ کی تصدیق نہیں ہوئی۔ واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
اب سب کی نظریں اس سوال پر ہیں کہ آخر پرواز FZ1073 کو اچانک تبوک کا رخ کیوں کرنا پڑا اور دورانِ پرواز ایسا کیا ہوا جس نے ایک معمول کی پرواز کو ہنگامی صورتحال میں تبدیل کردیا؟











