هفته,  22  اگست 2026ء
حج 2027 : سرکاری اسکیم کے تحت 84 ہزار عازمین نے پہلی قسط جمع کرا دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) حج 2027 میں سرکاری اسکیم کے تحت 84 ہزار عازمین حج نے پہلی قسط جمع کرادی، لانگ حج پیکیج کے تحت صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حج 2027 کے لیے سرکاری حج اسکیم کے تحت واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اب تک 84 ہزار عازمین حج پہلی قسط جمع کراچکے ہیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری اسکیم کے لانگ حج پیکیج کے تحت اب صرف ساڑھے 23 ہزار نشستیں باقی رہ گئی ہیں، جبکہ شارٹ حج پیکیج کی 30 ہزار نشستیں پہلے ہی روز مکمل ہوگئی تھیں۔

سپریم اور ہائی کورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے ادائیگی کے لیے تین ذرائع متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے پہلی قسط کی مد میں اب تک 52.5 ارب روپے موصول ہوچکے ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے حج 2027 پر جانے کے خواہشمند عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج پورٹل پر اپنے کوائف اور ادائیگی کا عمل جلد مکمل کریں تاکہ نشست محفوظ کی جاسکے۔

ترجمان کے مطابق 40 روزہ حج پیکیج میں مطلوبہ تعداد پوری ہونے پر بکنگ روک دی جائے گی، اس لیے عازمین کو بروقت ادائیگی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں