هفته,  18 مئی 2024ء
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نےموجودہ دورکے ڈراموں پر کڑی تنقید کر ڈالی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے آج کے ڈراموں سے ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں سینئر اداکارہ نے ڈراموں کے حوالے سے بات کی ہے۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے ماضی کے ڈراموں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جب ڈرامے اچھے ہوتے تھے تو ڈراموں کے نام بہت اہم ہوتے تھے، ان کا نام بہت سوچ سمجھ کر اور ڈرامے کی کہانی کے مطابق رکھا گیا تھا جس کا بہت اثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈراموں کے بہت ہی عجیب و غریب نام ہیں جیسے کل موہی، بدنصیب،مجھے طلاق دے دو لیکن پہلے کے دور میں ڈراموں کے نام رکھنے میں بہت احتیاط کی جاتی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News