جمعرات,  16 مئی 2024ء
پاکستان میدان جنگ نہیں ،دو عالمی طاقتوں کے لیے میٹنگ پوائنٹ بن سکتا ہے، پاکستانی سفیر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میدان جنگ نہیں بلکہ دو عالمی طاقتوں کے لیے میٹنگ پوائنٹ بن سکتا ہے۔

واشنگٹن میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ پاکستان امریکا چین تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، دونوں ممالک کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سٹریٹجک توازن برقرار رکھنے، فوجی سازوسامان کی بحالی اور انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کو مالی امداد دینے کے لیے امریکی فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی پر بھی توجہ دینی چاہیے، طالبان، داعش اور القاعدہ جیسے گروپوں سے لاحق خطرے کو ختم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News