منگل,  21 مئی 2024ء
رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز کے اوقات کیا ہوں گے؟ دیکھیں خبر

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)آج سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز کے شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک میں کھیلے جائیں گے۔

افتتاحی تقریب کے بعد آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل میں اس بار جس دن 2 میچ کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دوپہر 2 بجے اور دوسرا میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کے شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان کے مہینے میں ہوں گے، ممکنہ طور پر 10 یا 11 مارچ سے پاکستان میں رمضان المبارک شروع ہوں گے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز کے اوقات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے ، تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کرکے اسٹیڈیم میں داخل ہوسکیں۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں دو مرحلوں میں 6 ٹیموں کے درمیان 34 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News