بدھ,  04 دسمبر 2024ء
اسلام آباد پولیس نے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے

پشاور(روشن پاکستان نیوز) پولیس نے بانی پی ٹی آئی خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔

تھانہ کوہسار میں 24 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے 96 نامزد ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔

مقدمے میں شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب، شیر افضل مروت بھی نامزد ہیں، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، شعیب شاہین اور علی بخاری کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی مزید 6 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

مزید خبریں