جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
جماعت اسلامی کی بھی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بعد جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے بھی صوبے میں گورنر راج کی مخالفت کردی۔

جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبد الواسع نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج وفاقی حکومت کا خلاف آئین اقدام ہوگا۔

عبد الواسع نے کہا کہ اسمبلیوں کی موجودگی میں گورنر راج لگانے کی باتیں وفاقی حکومت کی بدنیتی ہے، جماعت اسلامی گورنر راج کی بھرپور مخالفت کرے گی۔

رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ امیر مقام کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ ہے۔

مزید خبریں