جمعرات,  24 اکتوبر 2024ء
طارق شریف کےاٹلی آمد پر شاندار استقبال

 

بریشیا (روشن پاکستان نیوز): ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت، چیئرمین طارق شریف سمارٹ سٹی، کی فرانس سے اٹلی آمد پر ان کے دوستوں نے ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ ان کے اعزاز میں ایک پر تکلف استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں فرانس اور اٹلی کی بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

طارق شریف کی اٹلی آمد پر یورپ، خاص طور پر فرانس اور اٹلی میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پاکستانی کمیونٹی اس بات پر متفق ہے کہ طارق شریف نہ صرف پاکستان بلکہ فرانس، اٹلی، اور موریشس میں بھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

استقبالیہ تقریب کا انعقاد اٹلی کے شہر بریشیاء اور میلان میں مقیم سرفراز میکن، بشارت جذبی، اور حاجی بشیر بوصال کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں رفاقت شاہ، حافظ طارق، اجمل گترالا، اور صدر یونائٹڈ فیڈریشن شمریز گوندل سمیت مختلف سماجی تنظیموں اور کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ شاندار تقریب طارق شریف کی خدمات کو سراہنے کا ایک موقع تھی، جس نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کمیونٹی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں