منگل,  03 دسمبر 2024ء
پی سی بی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحیدنے اپنے عہدے سےاستعفیٰ دیدیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔نجی ٹی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عثمان وحید چیمپئنز ایونٹ کےلیے اہداف حاصل نہ کر سکے، پی سی بی نے پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹ کے چیمپئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ایونٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ کا فیس بنانے کے خواہشمند ہیں، جس کےلیے انہوں نے مختلف اہداف دیے۔

ذرائع کے مطابق رائٹس کے حوالے سے بھی عثمان وحید ٹارگٹ پورے نہ کر سکے، مقامی اور بین الاقوامی رائٹس بیچنے پر پی سی بی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کے مطابق اسپانسرز کے حصول، بڈ پراسیس اور دیگر اہداف میں ناکامی پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے عہدہ چھوڑ دیا۔

مزید خبریں