هفته,  27 جولائی 2024ء
جعلی فارم 45 کے حوالے سےمعتبر اطلاعات موصول ہوئیں، اختر مینگل کا دعویٰ

بلوچستان (روشن پاکستان نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جعلی فارم 45 کے حوالے سےمعتبر اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایک بیان میں اختر مینگل نے کہا کہ بعض سٹیشنوں پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، الیکشن کمیشن کو فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے سردار اختر مینگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اختر مینگل کے جعلی فارم 45 سے متعلق بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اختر مینگل کے پاس ثبوت ہیں تو حکام کے سامنے پیش کریں، مینگل غلط معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News