اتوار,  20  ستمبر 2026ء
عوام اپنی مرضی سے بجلی خرید سکیں گے، وفاقی وزیر نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )  وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی بلکہ ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ترجیح ہے۔ اب حکومت بجلی نہیں خریدے گی بلکہ بجلی پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والے خود بجلی کی خرید وفروخت کریں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں نمایاں اصلاحات لائی گئی ہیں اور گزشتہ دو سالوں میں عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کیلیے کام کیا گیا، جس کے بعد بجلی کی خرید و فروخت کے حوالے سے نیا نظام رائج کر دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کے خلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے

اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی خرید و فروخت کا نظام شفافیت پر مبنی ہوگا اور اس نظام کا اطلاق سب سے پہلے صنعتی یا بڑے صارفین پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے سالوں میں بجلی کی ایک منڈی بنے گی۔ حکومت بجلی خرید کر زبردستی اپنے ریٹس پر عوام کو نہیں بیچ سکے گی بلکہ نظام کے تحت ایک عام صارف بھی اپنی مرضی سے بجلی خرید سکے گا۔

مزید خبریں