هفته,  27 جولائی 2024ء
الیکشن سے ایک روز قبل انتخابی دفتر پر خودکش دھماکہ 8افراد جاں بحق، افسوناک خبر سامنے آگئی

پشین (روشن پاکستان نیوز) پشین میں آزاد امیدوار کےانتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشین کے علاقے خانوزئی میں آزادامیدوار کےانتخابی دفتر پر خودکش دھماکا ایسے وقت میں ہوا ہے، جب عام انتخابات میں محض ایک روز باقی رہ گیا ہے۔خودکش حملہ این اے 265 کے آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے انتخابی دفتر پر ہوا، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس، ایف سی، لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور پشین و ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News