هفته,  27 جولائی 2024ء
عمران خان ہی چاروں صوبوں سے الیکشن لڑ، اور جیت سکتےہیں ، سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ

اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کےسینئر نامور صحافی حامد میر نے کہا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا لگے کہ ایک ہی لیڈر ہے جو پاکستان کے چاروں صوبوں سے الیکشن لڑ سکتا ہے اور جیت سکتا ہےاور اس کا نام عمران خان ہےمگرانہیں الیکشن ریس سے باہر کر دیا گیا ہے ت

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مقبول سینئر صحافی حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل میں بات چیت کے دوران بڑے بڑے سیاسی رہنماؤں کے انٹرویو نہ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب انٹرویو نہیں دے رہے کیونکہ نواز شریف صاحب سے انٹرویو کے دوران آ پ یہ سوال تو ضرور پوچھیں گے کہ میاں صاحب وہ وو ٹ وغیرہ کا نعرہ کدھر گیااور آپ نے جب پرویز مشرف کے خلاف ایک تحریک شروع کی تھی اس کے بعد آپ نے اس کو ختم کر دیا پھر آپ نے جنرل باجوہ کے خلاف ایک تقریر کی پھر آپ نے جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے دی یہ اس طرح کےکچھ سوال جو ہیں وہ ضرور ان سے کیے جائیں گے تو وہ جواب نہیں دے سکتے اس لیے انہوں نے انٹرویو نہیں دیا لیکن ان کی جگہ پہ شہباز شریف صاحب وہ انٹرویو دے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب پچھلی تین چارتقریروں میں سب کور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلاول لاہور سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں اور سندھ میں بھی دو،تین جگہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان بھی دو جگہ سے لڑ رہے ہیں وہ بلوچستان سے بھی لڑ رہے ہیں اور شہباز شریف صاحب لاہور کے اور قصور کے علاوہ وہ کراچی سے بھی لڑنا چاہ رہے تھے لیکن یہاں سے وہ نہیں لڑ سکے

حامد میر نے واضح الفاظ میں دعویٰ کیا کہ کسی کو اچھا لگے یا برا لگےلیکن ایک ہی لیڈر ہے جو پاکستان کے چاروں صوبوں سے الیکشن لڑ سکتا ، اور جیت سکتا ہے اس کا نام عمران خان ہے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News