بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
نفرت انگیز بیان دینے پر ساحل عدیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)مذہبی اسکالر ساحل عدیم کے خلاف سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سندھیوں کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ساحل عدیم کی پرانی ویڈیو کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں سندھی قوم کے خلاف نفرت انگیز اور نامناسب باتیں کرتے سنا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کم سے کم ڈیڑھ سال پرانی تھی، جس میں ساحل عدیم نے غزوہ ہند اور غزوہ سندھ پر بات کرتے ہوئے سندھیوں کے خلاف نامناسب باتیں کیں۔

اسکالر ویڈیو میں کہتے ہیں کہ یا تو ہم اپنے ساتھ ہی غزہ ہند کرکے خود کو ٹھیک کرلیں یا پھر غزہ سندھ ہی کرلیں۔اسی دوران وہ سندھ میں جاگیردارانہ نظام پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ سندھی لوگ اپنی بیٹیوں کو شادی سے قبل وڈیروں کے حوالے کرتے ہیں۔ویڈیو میں وہ سندھیوں کے خلاف نفرت انگیز بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ خود کو مسلمان کہتے ہیں کہ لیکن ان کے کام ہندووں سے بھی زیادہ خراب ہیں۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ساحل عدیم پر خوب تنقید بھی کی گئی تھی اور سندھ بھر کے سوشل میڈیا صارفین نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

مزید خبریں