هفته,  12 اکتوبر 2024ء
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر کی تقرری کیلئے طارق بگٹی کا نام منظور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق بگٹی کی پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے نئے صدر کے طور پر منظوری دے دی۔

خالد سجاد کھوکھر نے صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا جس کے بعد پی ایچ ایف کی آئینی اور قانونی دشواریاں ختم ہوگئیں۔

پرائم منسٹر ہاؤس سے منظوری کا نوٹیفکیشن منسٹری آئی پی سی کو موصول ہوگیا، نگران وزیر منسٹری آئی پی سی فواد حسین فواد نے پی ایم ہاؤس سے ملنے والے نوٹیفکیشن کی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ وار اور 5 فروری کی عام تعطیل ہونے کی وجہ سے پاکستان اسپورٹس بورڈ طارق بگٹی کے نئے صدر کی تقرری کا نوٹیفکیشن منگل کو جاری کرے گی۔

مزید خبریں