اتوار,  19 مئی 2024ء
آٹے، پیٹرول، دوائیوں کی قیمت کا تعین آئی ایم ایف کرتا ہے،سراج الحق

نارووال(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آٹے، پیٹرول، دوائیوں کی قیمت کا تعین آئی ایم ایف کرتا ہے،اگر وہ وزیر اعظم بنے تو عافیہ صدیقی کو آزادی دلائیں گے۔ امریکا کا صدر وائٹ ہاؤس میں رہتا ہے، اس سے بڑا تو ہمارا گورنر ہاؤس ہے۔

نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم کرپٹ لوگوں سے دولت لے کر غریبوں کو دیں گے، اگر سودی نظام چاہتے ہو تو نواز شریف اور زرداری کو ووٹ دو۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ امریکا کا صدر وائٹ ہاؤس میں رہتا ہے، اس سے بڑا تو ہمارا گورنر ہاؤس ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آٹے، پیٹرول، دوائیوں کی قیمت کا تعین آئی ایم ایف کرتا ہے، معیشت تباہ ہوگئی، پاکستان کا یہ حال کس نے کیا؟

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News