هفته,  27 جولائی 2024ء
ن لیگ کی چیف آرگنائزر اورسینئرنائب صدرمریم نواز کا گوجرانوالہ کی تمام سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

گوجرانوالہ(روشن پاکستان نیوز)ن لیگ کی چیف آرگنائزر اورسینئرنائب صدرمریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ 8فروری کوگوجرانوالہ میں کلین سویپ کریں گے ،اور یہاں سےپوری20سیٹیں جیتنےجا رہے ہیں۔

ہفتہ کوگوجرانوالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ اس شہر کے عوام نے مشکل وقت میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا ۔پاکستان میں وائرل بیماری آگئی تھی جو پانچ سات سال رہی اور عوام کا بہت نقصان کرگئی۔

مریم نواز کاکہناتھاکہ جو لانگ مارچ لائے تھے وہ گوجرانوالہ سے بھاگ گئے۔پانچ برس تک

وائرل رہنے والی بیماری کو بھی گوجرانوالہ نے ہی مار بھگایا ،کسی نے 50 لاکھ گھر کا وعدہ کیا تھا اور ایک گھر بھی نہیں دیا،میاں نواز شریف نے50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا ہے تو ضرورپوراکرے گا۔

انہوں نے کہا کہ نو فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ انتقام کی سیاست ختم کر کے ترقی کا سفر شروع کریں گے۔نواز شریف چوتھی بارپاکستان کے وزیراعظم بنیں گے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News