اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار
راولپنڈی( روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی، 06 ملزمان گرفتار، 04کلو سے زائد چرس اور 48 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق جاتلی پولیس نے ملزم واحد سے 01 کلو 890 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم دلدار سے 01 کلو 390 گرام چرس، ملزم عاشر سے 01 کلو 210 گرام چرس، ملزم عمیر سے 07 لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے ملزم عدنان سے 40 بوتل شراب،  مورگاہ پولیس نے ملزم عبداللہ سے 01 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں