هفته,  27 جولائی 2024ء
قائدپاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کا فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین لانے کا وعدہ

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز)قائدپاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے فیصل آباد میں اورنج لائن ٹرین لانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ فیصل آباد والوں زندہ باد، اس میں کوئی شک ہے کہ میں آپ سے پیار کرتا ہوں،جمعہ کوفیصل آبادمیں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے شرکاء سے دریافت کیاکہ کہ کیا یہ مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے؟ شہباز شریف نے آپ کو میٹرو پر ٹرخا دیا لیکن فیصل آباد میں اورنج لائن بھی ہونی چاہیے، ہم فیصل آباد کے لیے اورنج لائن منصوبہ لائیں گے۔نواز شریف کاپی ٹی آئی پر تنقید کرتے

ہوئےکہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک نوکری نہ دی، وہ دھرنے کر رہے تھے اور ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر رہے تھےسابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ ہم وہ زمانہ واپس لائیں گے جب مہنگائی نہیں تھی، روٹی 4 روپے اور چینی 50 روپے والا زمانہ واپس لائیں گے، ہمارے دور میں چینی 50 روپے کلو اور پیٹرول 65 روپے لٹر تھا۔

مریم نوازنے کہاکہ جس محبت سے استقبال کیا لگا ہی نہیں کہ نواز شریف 4 سال سے یہاں نہ آیا ہوانہوں نے کہا کہ ممی ڈیڈی نہیں بلکہ اصلی پاکستانی (ن) لیگ کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News