هفته,  27 جولائی 2024ء
خیبرپختونخوا سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

پشاور(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے خیبرپختونخوا سے پنجاب اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں جدید خودکاد اسلحہ پکڑ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رجمان اے این ایف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ٹول پلازہ اٹک کے قریب دوران تلاشی ٹویوٹا ہائی ایس سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا،اے این ایف کے مطابق بر آمد کردہ اسلحے میں 10 کلاشنکوف، 2 شاٹ گن اور 5 عدد 30 بور پسٹل شامل ہیں، اس میں ایک بریٹا پسٹل، 33 کلاشنکوف میگزین اور شاٹ گن کے میگزین بھی برآمد کرلئے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم درہ آدم خیل سے پنجاب کے مختلف شہروں میں اسلحہ اسمگل کر رہا تھا،اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا کہ گرفتار ملزم کو اسلحے سمیت قانونی کارروائی کیلئے اٹک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ضبط کئے گئے جدید اسلحے کا دہشتگردی میں استعمال خارج از امکان نہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News