جمعه,  10 مئی 2024ء
29 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر میں 29 اپریل تک گرج چمک اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرانولہ، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارش ہوگی۔ بیشتر اضلاع میں ژالہ باری کے ساتھ بارش ہوگی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News