پیر,  20 مئی 2024ء
گورنر کے پی صوبے کے بقایاجات کیلئے اسلام آباد کا رخ کرتے تو بہتر ہوتا، بیرسٹر سیف

پشاور(روشن پاکستان نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل کریم کنڈی سندھ کے بجائے صوبے کے بقایاجات کیلئے اسلام آباد کا رخ کرتے تو بہتر ہوتا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کا عہدہ ملتے ہی فیصل کریم کنڈی سندھ کے دورے پر چلے گئے، عہدہ ملنے کے بعد فیصل کریم کو پہلے آبائی حلقے کا دورہ کرنا چاہیے تھا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ گورنر آبائی علاقے میں 4 بار بدترین شکست کے بعد عوام کے سامنے آنے سے ڈرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News