پیر,  20 مئی 2024ء
ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربااضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربااضافےکانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق موٹر کار موٹر بائیک ایل ٹی وی ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسیں 25 فیصد بڑھا دی گئیں ۔ارجنٹ لائسنس حاصل کرنے والوں کو بھی 2 ہزار روپے اضافی جمع کروانا ہوں گے۔ڈارئیونگ لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں بھی اضافی فیس جمع کروانا ہو گی،موٹر کار موٹر بائیک 200 ایل ٹی وی ڈرائیونگ ٹیسٹ کی 3 سو ہیوی ڈرائیونگ ٹیسٹ فیس 500 روپے مقرر کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں پولیس مقابلہ، 1 اہلکار شہید، 1 ملزم ہلاک

نوٹیفکیشن کےمطابق لائسنس منظوری کیلئے این او سی فیس بھی 1 ہزار روپے مقرر کر دی گئی،اے آئی جنرل ڈویلپمنٹ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News