پیر,  20 مئی 2024ء
عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب طلب کرلیا

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب طلب کرلیا۔ کے الیکٹرک کی 9 ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔

کے الیکٹرک نے جولائی 2023 سے مارچ 2024 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی، درخواست میں کے الیکٹرک نے 18 روپے 86 پیسے فی یونٹ عبوری اضافے کا کہا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 9 ماہ میں 25 ارب 83 کروڑ روپے تک کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کی استدعا ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے ملٹی سالہ ٹیرف میں کمی کے باعث عبوری اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا میں کے الیکٹرک کے صارفین کے نمائندے نے کہا کہ کیا نیپرا رولز کے مطابق عبوری اضافہ دیا جا سکتا ہے؟ اگر گنجائش ہے تو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست میں تاخیر کیوں ہوئی؟ ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ سی پی پی اے کے دور حکومت میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کے الیکٹرک کے صارفین کے نمائندے نے استدعا کی کہ پاور سیکٹر کی نا اہلی کا جرمانہ کراچی کو ہونا چاہیے۔ عوام کو نہیں دینا چاہئے.

کراچی چیمبر کے نمائندے تنویر باری نے استدعا کی کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے صارفین کو رقم کی واپسی پر روک لگا دی ہے۔ لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔

اس کے ساتھ ہی نیپرا نے عبوری اضافے کی درخواست پر کے الیکٹرک سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News