پیر,  20 مئی 2024ء
پاک انگلینڈ میچ کے سارے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں،اسٹورٹ مکین

لندن(صبیح زونیر)وارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو اسٹورٹ کین نے کہا ہے کہ پاک انگلینڈ کرکٹ روابط کے 70سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

برمنگھم سے جاری کردہ بیان میں اسٹورٹ کین نے کہا کہ پہلی بار انگلینڈ میں عالمی کرکٹ سیزن کا آغاز خواتین کے میچ سے ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پاک انگلینڈ میچ کے سارے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ مینز ٹیموں کے میچ سے قبل خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کلب کی طرف سے نمائندگی نوجوان کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

اسٹورٹ کین کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کا رواں برس برمنگھم فینکس کی نمائندگی کرنا باعث مسرت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News