پیر,  20 مئی 2024ء
نومنتخب گورنرپنجاب عہدےکاحلف آج اٹھائیں گے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)نومنتخب گورنرپنجاب اپنےعہدےکاحلف آج اٹھائیں گے۔
ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار سلیم حیدر گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کے عمرہ کی ادائیگی کے باعث حلف برداری دو بار ملتوی کی گئی جبکہ ن لیگ نے بھی اس سلسلے میں درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سردار سلیم حیدر کی حلف برداری تقریب آج شام5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ نو منتخب گورنر پنجاب سے ان کے عہدے کا حلف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد خان لیں گے۔ تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News