اتوار,  05 مئی 2024ء
ٹیسلا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی

 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ ٹیسلا کی طرف سے اپنی گاڑیوں کے ماڈلز وائی، ایکس اور ایس میں 2ہزار ڈالر (تقریباً ساڑھے 5لاکھ روپے) کی کمی کی گئی ہے۔

کمپنی کی طرف سے یہ اقدام گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد ٹیسلا وائی کے بنیادی ماڈل کی قیمت 42ہزار 990ڈالر (تقریباً 1کروڑ 19لاکھ 56ہزار روپے) ، لانگ رینج ماڈل کی قیمت 47ہزار 990ڈالر(تقریباً 1کروڑ 33لاکھ 47ہزار روپے) اور پرفارمنس ماڈل کی قیمت 51ہزار 490ڈالر(تقریباً 1کروڑ 43لاکھ 20ہزار روپے) ہو گئی ہے۔
ٹیسلا ایس کے بنیادی ماڈل کی قیمت 72ہزار 990ڈالر(تقریباً2کروڑ 3لاکھ روپے) اور ہائی پرفارمنس ماڈل ایس کی قیمت 87ہزار 990ڈالر (تقریباً 2کروڑ44لاکھ 72ہزار روپے) جبکہ ٹیسلا ایکس کے بنیادی ماڈل کی قیمت 77ہزار990ڈالر (تقریباً 2کروڑ 16لاکھ 91ہزار روپے) اور پلیڈ ورڑن کی قیمت92ہزار 990ڈالر ( تقریباً2کروڑ 58لاکھ 62ہزار روپے) ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹیسلا گاڑیوں کی قیمتوں میں یہ کمی 30اپریل سے لاگو ہو گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News