هفته,  18 مئی 2024ء
فیصل کریم کنڈی نے گورنر خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 

پشاور(روشن پاکستان نیوز)فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جہاں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے حلف لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر سرکاری افسران اور مہمانوں نے شرکت کی تاہم تقریب حلف برداری میں صوبائی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور موجود نہیں تھے۔

نئے گورنر فیصل کریم کنڈی پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات تھے جنہیں گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں گورنر نامزد کیا گیا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور سمیت پارٹی کے دیگر رہنما شریک تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News