اتوار,  05 مئی 2024ء
محکمہ موسمیات نےملک میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کر دی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 24 اپریل سے ملک میں داخل ہوگا، رواں ہفتے وقفے وقفے سے آندھی، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے 24 اپریل سے 27 اپریل تک بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جب کہ چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کے پی کے پہاڑی علاقوں میں 25 سے 29 اپریل تک برف باری اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ سکھر، جیکب آباد، کشمور، سانگھڑ میں 25 سے 26 اپریل کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 26 سے 29 اپریل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News