هفته,  18 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،14ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر ز کے خلاف کاروائی ،14ملزمان گرفتار،04کلو گرام چرس اور76لیٹرشراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم اسرار سے 01کلو560گرام چرس،سول لائنز پولیس نے ملزم عمر جہانگیر سے01کلو350گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم رمضان سے 550گرام چرس،گوجر خان پولیس نے ملزم یاسر سے 540گرام چرس،مندرہ پولیس نے ملزم ذیشان سے 20لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم ساحل سے 10لیٹر شراب،ملزم وقاص سے 08لیٹر شراب،ملزم شرجیل سے 06لیٹر شراب،ملزم رضوان سے 05لیٹر شراب،ملزم اسامہ سے 05لیٹر شراب،ملزم احتشام سے 05لیٹر شراب،پیرودھائی پولیس نے ملزم محمد علی سے 07لیٹر شراب،ملزم عنصر سے 05لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم ساجد سے 05لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News