هفته,  18 مئی 2024ء
شمالی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کا آپریشن،6دہشت گرد جہنم واصل

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جینس  بیسڈ آپریشن کیا۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائننگ کا تبادلہ ہوا جس میں 6دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے خلاف ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن  آپریشن جاری ہے ۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کا کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News