اتوار,  05 مئی 2024ء
راولپنڈی: ایف بی آر کے مغوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی لاش مل گئی، اہم پیشرفت

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مغوی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی لاش سرائے خربوزہ سے ملی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر رحمت اللہ خان کو 12 اپریل کو اغوا کیا گیا تھا۔

ملزمان نے اسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر کو قتل کرکے لاش سرائے خربوزہ میں دفن کردی تھی، مقتول رحمت اللہ خان کو تھانہ آر اے بازار کے علاقے کمال آباد سے اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق رحمت اللہ خان عید کے تیسرے روز دوستوں سے ملنے نکلا اور گھر واپس نہیں آیا۔

اغوا کاروں نے سرکاری اہلکار کی رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری افسر کے اغوا اور قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان کی شناخت وحید گل، صادق، محمد بہادر اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت کے بعد لاش برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مقتول کے دوست تھے اور ملزم صادق مقتول کا زمیندار بھی تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News