منگل,  30 اپریل 2024ء
مصنوعی سورج سے10کروڑ ڈگری سینٹی گریڈپیدا کر کے عالمی ریکارڈ بنا دیا گیا

 

جنوبی کوریا کے مصنوعی سورج ‘KSTAR’ نے 48 سیکنڈ تک 10 ملین ڈگری سینٹی گریڈ گرمی پیدا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

 

سائنسدانوں کا ہدف اس جوہری ری ایکٹر کو 10کروڑ ڈگری سینٹی گریڈ پر ممکنہ عرصے کے لیے چلانا ہے۔ یہ درجہ حرارت سورج کے مرکز سے 7 گنا زیادہ ہے۔

اس سے پہلےمصنوعی سورج کو اس درجہ حرارت پر 30 سیکنڈ تک چلانے کا ریکارڈ 2021 میں اسی ادارے کے سائنسدانوں نے قائم کیا تھا۔ اب انہوں نے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اس مصنوعی سورج کو 48 سیکنڈ تک چلانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 

کے ایف ای کے ڈائریکٹر سی ویون کا کہنا ہے کہ اتنی گرمی کو مسلسل برقرار رکھنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اس حوالے سے یہ تازہ ریکارڈ انتہائی اہم ہے۔ ہم اس ری ایکٹر کو 2026 تک مسلسل 300 سیکنڈ تک چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News