منگل,  21 مئی 2024ء
پنجاب کابینہ کااجلاس ،اہم احکامات جاری

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اجلاس میں نواز شریف کسان کارڈ کے اجرا کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ریاض کی سعودی اکیڈمی بھی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں کیمپس کھولنے کے لیے تیار ہے۔ آئی ٹی سٹی میں 10 ٹاورز بنائے جائیں گے۔ فوری طور پر ٹوئن ٹاور بنائے جائیں گے۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی کا آغاز مئی میں کیا جائے گا۔

جلاس میں صوبے بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش قانون پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا۔ کابینہ نے کینسر کی مفت ادویات کے منصوبے میں مزید مریضوں کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو براہ راست نقد سبسڈی دینے کی تجویز کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے منصوبوں کو محکمہ لوکل گورنمنٹ کی اجازت سے مشروط کرنے اور نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام کے لیے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کو 10 ارب کی سیڈ منی دینے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News