منگل,  21 مئی 2024ء
لاہور کے قبرستان سے 3 ماہ کے بچے کی میت لاپتہ ہو گئی

لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں دفن بچے کی لاش غائب ہوگئی۔

والد کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق جب وہ بچے کی قبر پر فاتحہ پڑھنے گیا تو باہر کفن پڑا تھا۔

والد نے قبرکشائی کے لیے عدالت سے اجازت لے لی۔ پولیس کی موجودگی میں جب قبر کشائی کی گئی تو بچے کی لاش قبر میں موجود نہیں تھی۔

پولیس کے مطابق تین ماہ کے محمد علی کو دو روز قبل سپرد خاک کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News