منگل,  21 مئی 2024ء
امریکہ کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، تعلقات پر بات چیت جاری

 

پاکستان اور امریکاکے درمیان تعلقات پر بات چیت جاری ہے اور امریکا کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وفد اتوار کی شب دوحا سے پاکستان پہنچا، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد 3رکنی ہے جس کی قیادت امریکی انڈر سیکرٹری جان باس کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پاکستان آنے والا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ہے، دورے میں پاک امریکا تعلقات اور اس میں بہتری کےلیے مفصل جائزہ لیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال اور سکیورٹی معاملات بھی زیر غور ہیں جبکہ امریکی وفد آج رات واپس روانہ ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News