منگل,  21 مئی 2024ء
پنجاب کےپہلے فیلڈ ہسپتال پروجیکٹ کی افتتاحی تیاریاں جاری ،فیلڈ ہسپتال ٹرک سے متعلق مکمل تفصیلات جانیں

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز باضابطہ طور پر فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کریں گی ۔ 30 سے زائد فیلڈ ہسپتال کے افتتاح کی تیاریاں قذافی سٹیڈیم میں زور و شور سے جاری ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر ہے اور سیکرٹری نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا

فیلڈ ہسپتال میں تمام چیزیں اور سہولتیں میسر ہو ں گی ۔فیلڈ ہسپتال کو ٹرک کے اندر بنایا گیاہے۔ ٹرک میں ڈاکٹر سے مشاورت،الٹراساؤنڈاور ایکسرے کی سہولت موجود ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی اورزچہ بچہ کا معائنہ بھی فیلڈ ہسپتال کے اندر کیا جائے گا ۔لیبارٹری اور اس کے علاوہ ای سی جی بھی اس ٹرک کے اندر مہیا کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو امدادی طبی امداد بھی دی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز فیلڈ ہسپتال کا باضابطہ طور پر افتتاح کریںگی ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 30 سے زائد فیلڈ ہسپتال بنائے گئے ہیں ۔ افتتاح کے بعد ا س سہولت میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔

تمام فیلڈ ہسپتال ٹرک پنجاب کے دور دراز کے علاقوں میں روانہ کردئیےجائیں گے ۔ جس جگہ پر بھی مریضوں کو ضرورت ہوگی وہاں پر اس ٹرک کو پہنچا دیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News