بدھ,  22 مئی 2024ء
ایک مرتبہ پھر طوفانی بارشیں؟ امارتی محکمہ موسمیات نےریڈ الرٹ جاری کر دیا

 

دبئی(روشن پاکستان نیوز)متحدہ عرب امارات میں پھر بدھ کی شام سے جمعرات تک شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امارتی محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات بحیرہ احمر سے سطح کم دباؤ کی توسیع سے متاثر ہے۔

امارتی محکمہ موسمیات کی جانب سےجنوبی مشرقی ہوائیں بھی عرب امارات کے موسم پر اثر انداز ہوں گی مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات دو ہفتے پہلے بھی شدید بارش سے متاثر ہو چکا ہے متحدہ عرب امارات میں دو ہفتے پہلے ہونے والی بارشوں نے دبئی سمیت یو اےای کی دیگر ریاستوں میں نظام زندگی کو مفلوج کر دیا تھا محکمہ موسمیات کے مطابق یو اے ای میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔

یو اے ای میں سب سے زیادہ بارش ریاست فجیرہ میں ہوئی تھی. جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 145 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ دبئی میں 142 ملی میٹر برسات ریکارڈ کی گئی۔

یو اے ای کی ساتوں ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے سکول بند رہے، سرکاری محکموں کے ملازمین بھی دفاتر نہیں پہنچ سکے ،غیر معمولی بارش نے دبئی اور شارجہ سمیت کئی علاقوں کے انفراسٹرکچر کو متاثر کیا تھا

طوفانی بارشوں کی وجہ سے مشرق وسطی کا معاشی مرکز دبئی مفلوج ہو کر رہ گیا تھا. دنیا کے مصروف ترین ہوائیں اڈوں میں شامل اس کے ایئرپورٹ پر فلائٹ اپریشن بھی تعطل کا شکار رہا تھا

شدید بارش ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں ہائی ویز بھی زیر آب آ گئےتھی طوفانی بارشوں نے دبئی مال اور مال آف دی ایمریٹس جیسے بڑے کاروباری مراکز کو بھی متاثر کیا تھا جہاں بات سوشل میڈیا فورس کے مطابق گھنٹوں گھنٹوں تک ہو گیا تھا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News