هفته,  04 مئی 2024ء
غیر ملکی سپلائرز کوپاکستان میں کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ، کسٹمز رولز میں مزید ترامیم ،نوٹیفکیشن جاری

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں غیر ملکی سپلائرز کو کاروبار کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس سلسلے میں کسٹمز رولز 2001 میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اب غیر ملکی سپلائرز اپنا رجسٹرڈ کاروبار کر سکتے ہیں۔
غیر ملکی سپلائرز کو ذیلی کمپنیاں بنانے، خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کو مقامی مارکیٹ میں فروخت اور برآمد کرنے کی اجازت ہوگی، درآمدی سامان کو کسٹم اسٹوریج میں رکھا جائے گا، غیر ملکی سپلائرز پاکستان میں کہیں بھی گودام استعمال کرسکیں گے۔

غیر ملکی سپلائرز کو گودام کا کرایہ اور دیگر چارجز ادا کرنا ہوں گے، واجبات کی ادائیگی بینکنگ چینلز کے ذریعے ڈالر میں کرنی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News